Home » Shah Jahan Mosque,Thatta – شاہ جہاں مسجد ٹھٹھہ
Sindh

Shah Jahan Mosque,Thatta – شاہ جہاں مسجد ٹھٹھہ

Shah Jahan Mosque
Overview of Shahjahan Mosque

صوبہ سندھ میں موجود شہر ٹھٹھہ ایک تاریخی شہر ہے۔یہ کراچی سے مشرق کی جانب تقریبا 98کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ قدیم اور تاریخی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ اپنی اعلیٰ فن تعمیر میں بھی یہ ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

Wideness of the Mosque - Shah Jahan Mosque, Thatta
Overview of Shahjahan Mosque

ٹھٹھہ شہر کی ایک اہم یادگار اس کی تاریخی مسجد ہے جو کہ شاہ جہان مسجد کے نام سے مشہور ہے۔اس مسجد کو 1647ءمیں مغل بادشاہ شاہ جہان کے حکم پر تعمیر کیا گیا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شاہ جہان نے اس علاقے کے لوگوں کی مہمان نوازی سے متاثر ہو کر مسجدبطور  تحفہ میں دی۔اگرچہ مغلیہ دور میں مختلف عمارات تعمیر ہوئیں،مثلا دہلی اور لاہور کے شاہی قلعے اور تاج محل وغیرہ۔مگر سندھ کی سرزمین میں موجود شاہی مسجد اپنی مثال آپ ہے۔اس مسجد کا کل رقبہ تقریبا6316مربع گز ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مسجد کی تعمیر میں اُس وقت تقریبا9لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

The Beautiful Artwork of - Shah Jahan Mosque, Thatta

مسجد اگرچہ ایک منزلہ ہے مگر مضبوطی کی غرض سے اس کی بنیادیں 12سے15فٹ گہری رکھی گئی ہیں جن میں پہاڑی پتھر استعمال ہو ہے۔مسجد میں داخلہ کے لئے تین اطراف سے پانچ دروازے بنائے گئے ہیں۔مسجد کی تعمیر میں سرخ اینٹیں اور غالبا ہالہ سے لائی گئیں نیلی ٹائلز کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس مسجد کا کوئی مینار نہیں جبکہ اس کے مرکزی ہال کے اوپر ایک بڑا گن موجود ہے۔صحن کے دونوں اطراف کے برآمدے اس مسجد کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کرتے ہیں۔

Shah Jahan Mosque, Thatta

مسجد میں کل 93گنبد ہیں۔ان گنبدوں کی تعمیر سے یہ مقصد حاصل کیا گیا ہے کہ محراب میں کھڑے امام کی آواز بغیر کسی آلہ کے پوری عمارت میں سنی جا سکتی ہے۔مسجد کا ندرونی حصہ نہایت خوبصورت اور دل چھو لینے والے نقش و نگار سے مزین ہے۔اس مسجد کی دیواروں میں کشادہ اور جالی دار روشن دان اس مہارت سے بنائے گئے ہیں کہ کسی حصہ میں روشنی اور ہوا کی کمی کا احساس نہیں ہوتا۔یہ مسجد تیموری،فارسی اور سندھی طرز تعمیر کا حسین امتزاج ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس خوبصورت قومی ورثہ کی دیکھ بھال کے لئے مذید بہتر اقدامات کئے جائیں۔

 

 

(Visited 613 times, 1 visits today)

About the author

Abu Fawaz

I am Fine art Landscape & travel photographer,photography is my blood and passion and sometimes i try to write as well.