Home » چٹوری قبرستان – میر پور خاص
Sindh

چٹوری قبرستان – میر پور خاص

پاکستان  کے صوبہ سندھ کا اہم ضلع میر پور خاص جسے 1806 میں میر  علی تالپور  نے قائم کیا۔ یہ  شہر حیدر آباد  سے 73 کلومیٹر  مشرق کی جانب واقع ہے۔ سندھ  کا وہ تاریخی شہر  جو اپنے  اندر  تاریخ  کے کئی اوراق  لپیٹے ہوئے ہے۔ اس میں موجود تاریخی مقامات  میں سے  ایک اہم  مقام چٹوری قبرستان  ہے جو میر پور خاص  سے تقریباً 18کلومیٹر  کے فاصلے  پر موجود ہے۔ سندھ  پر حکومت  کرنے والی  تالپور خاندان  کی معروف شخصیات  اس قبرستان  میں مدفون  ہیں-اس قبرستان  کا کل رقبہ 12 ایکڑ کے قریب  ہے۔ نقش ونگار  کے اعتبار  سے یہ  ایک  اعلیٰ مثال ہے۔ یہ اسلامی  اور   راجستھانی فن تعمیر  کا ایک منفرد  امتزاج ہے- میر مسّو تالپور وہ پہلے  تالپور تھے جنہیں  یہاں دفن  کیا گیا۔ ان کے علاوہ  میر پور خاص  کے بانی میر  علی مراد  تالپور  اور ٹنڈ واللہ  یار کے بانی  میر اللہ یار تالپور  کے مقابر  بھی یہاں موجود  ہیں۔ 

کہا جاتا ہے کہ ان قبروں   میں استعمال  ہونے والا  پتھر  راجستھان  سے لاکر  خوب محنت  اور ہنر مندی سے تراشاگیا ۔ یہی وجہ  ہے کہ اس  کی فن تعمیر  انسانی آنکھ  کو حیران کر دیتی ہے۔ صدیوں  پرانا یہ قبرستان  آج بھی سیاحوں  کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور سندھ  کی سر زمین  کی تاریخ  کی  بھرپور  عکاسی کرتا ہے۔

          Chittori & Hyderabad Necropolis || Talpur family || Sindh || Pakistan

(Visited 488 times, 1 visits today)

About the author

Abu Fawaz

I am Fine art Landscape & travel photographer,photography is my blood and passion and sometimes i try to write as well.